خاندان کے لئے
خاندان کے لئے
اِس تصویر میں کیا کچھ ہونا چاہئے؟
دانیایل ۶:۱-۲۴ کو پڑھیں۔ پھر تصویر کو دیکھیں۔ اِس میں کونسی چیزیں نظر نہیں آ رہی ہیں جن کا آیات میں ذکر ہوا ہے؟ نیچے دی گئی لائنوں پر جواب لکھیں۔ پھر تصویر کو مکمل کریں اور اِس میں رنگ بھریں۔
۱ ․․․․․
۲ ․․․․․
اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
دانیایل نبی کو شیروں کی ماند میں کیوں ڈالا گیا؟ کیا آپ سے کبھی اِس لئے بُرا سلوک کِیا گیا ہے کیونکہ آپ نے وہ کام کِیا جو خدا کو پسند ہے؟ اِس واقعے کے بارے میں بتائیے۔ اگر ہم اُس وقت بھی خدا کی مرضی پر چلتے ہیں جب لوگ ہمیں ایسا کرنے سے روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں کونسے فائدے حاصل ہوں گے؟
اشارہ: ۱-پطرس ۲:۱۹-۲۱ کو پڑھیں۔
متی رسول کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
۳. متی رسول کا دوسرا نام کیا تھا؟
اشارہ: متی ۹:۹ اور مرقس ۲:۱۴ کو پڑھیں۔
․․․․․
۴. یسوع مسیح کا شاگرد بننے کے لئے متی نے کیا کِیا؟
اشارہ: لوقا ۵:۲۷، ۲۸ کو پڑھیں۔
․․․․․
اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یسوع مسیح کا شاگرد بننے کے لئے شاید آپ کو کن باتوں کی قربانی دینی پڑے؟ اِس کے نتیجے میں آپ کو کونسی برکتیں ملیں گی؟
اشارہ: مرقس ۱۰:۲۸-۳۰ کو پڑھیں۔
اِس شمارے میں سے . . .
اِن سوالوں کے جواب دیں اور آیات کو مکمل کریں۔
صفحہ ۵ انسان کا دل کس طرف مائل ہے؟ پیدایش ۸:________
صفحہ ۶ ہمیں کس طرح سے زندگی گزارنی چاہئے؟ عبرانیوں ۱۳:________
صفحہ ۱۱ سب سے آخری دُشمن کے ساتھ کیا کِیا جائے گا؟ ۱-کرنتھیوں ۱۵:________
صفحہ ۱۶ ہمیں کس گُناہ سے بھاگنا چاہئے؟ ۱-کرنتھیوں ۶:________
سوالوں کے جواب
۱. شیر۔
۲. فرشتہ۔
۳. لاوی۔
۴. متی نے سب کچھ چھوڑ دیا۔

