”اُس کو آپ کی فکر ہے“
چاہے آپ کے رشتےدار اور دوست آپ کا ساتھ چھوڑ دیں لیکن ایک ہستی ایسی ہے جو کبھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔ وہ کون سی ہستی ہے؟
قدیم زمانے کے بادشاہ داؤد نے کہا: ”جب میرا باپ اور میری ماں مجھے چھوڑ دیں تو [یہوواہ] مجھے سنبھال لے گا۔“—زبور 27:10۔
یہوواہ ”خدا . . . عظیم رحمتوں کا باپ ہے اور بڑی تسلی بخشتا ہے۔ جب ہم طرح طرح کی مصیبتوں سے گزرتے ہیں تو خدا ہمیں تسلی دیتا ہے۔“—2-کُرنتھیوں 1:3، 4۔
”اپنی ساری پریشانیاں اُس پر ڈال دیں کیونکہ اُس کو آپ کی فکر ہے۔“—1-پطرس 5:7۔
یہ جاننے کے لیے کہ خدا آپ کی مدد کیسے کرنا چاہتا ہے، کتاب ”اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!“ کے سبق نمبر 08 کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔ آپ اِسے اِس ویبسائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں: www.jw.org

