یسعیاہ 11‏:1‏-‏16

  • یسی کی ٹہنی نیکی سے حکمرانی کرے گی ‏(‏1-‏10‏)‏

    • ‏”‏بھیڑیا میمنے کے ساتھ رہا کرے گا“‏ ‏(‏6‏)‏

    • ‏”‏زمین یہوواہ کے علم سے بھر جائے گی“‏ ‏(‏9‏)‏

  • قوم کے بچے ہوئے حصے کی بحالی ‏(‏11-‏16‏)‏

11  یسی کے مُڈھ*‏ سے ایک ٹہنی اُگے گیاور اُس کی جڑوں سے ایک کونپل پھوٹے گی جو پھل لائے گی۔‏  2  یہوواہ کی روح اُس پر رہے گی،‏ہاں، دانش‌مندی اور سمجھ‌داری کی روح،‏ہدایت اور طاقت کی روح،‏علم اور یہوواہ کے خوف کی روح۔‏  3  اُسے یہوواہ کے خوف کی وجہ سے خوشی ملے گی۔‏ وہ صرف اُس بات کی بِنا پر فیصلہ نہیں کرے گا جو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھے گااور نہ ہی صرف اُس بات کی بِنا پر اِصلاح کرے گا جو وہ اپنے کانوں سے سنے گا۔‏  4  وہ بغیر طرف‌داری کیے*‏ ادنیٰ لوگوں کا اِنصاف کرے گااور زمین کے حلیم لوگوں کی خاطر راستی سے اِصلاح کرے گا۔‏ وہ اپنے مُنہ کی لاٹھی سے زمین کو مارے گااور اپنے لبوں کے دم*‏ سے بُرے لوگوں کو مار ڈالے گا۔‏  5  نیکی اُس کا کمربند ہوگیاور وفاداری اُس کی پیٹی۔‏*‏  6  بھیڑیا میمنے کے ساتھ رہا کرے گااور تیندوا بکری کے بچے کے ساتھ لیٹے گااور بچھڑا اور شیر*‏ اور موٹاتازہ جانور سب ساتھ ہوں گے*‏اور چھوٹا لڑکا اُن کی پیشوائی کرے گا۔‏  7  گائے اور ریچھنی مل کر چریں گیاور اُن کے بچے اِکٹھے لیٹیں گے۔‏ شیر بیل کی طرح بھوسا کھائے گا۔‏  8  دودھ پیتا بچہ ناگ کے بِل کے پاس کھیلے گااور جس بچے کا دودھ چھڑایا گیا ہوگا، وہ زہریلے سانپ کے بِل میں ہاتھ ڈالے گا۔‏  9  وہ میرے سارے مُقدس پہاڑ پر نہ تو کوئی نقصان پہنچائیں گےاور نہ کوئی تباہی مچائیں گےکیونکہ زمین یہوواہ کے علم سے بھر جائے گیجیسے سمندر پانی سے بھرا ہے۔‏ 10  اُس دن یسی کی جڑ قوموں کے لیے ایک جھنڈے کی طرح کھڑی ہوگی۔‏ قومیں رہنمائی کے لیے اُس سے رُجوع*‏ کریں گیاور اُس کی آرام‌گاہ عالی‌شان بن جائے گی۔‏ 11  اُس دن یہوواہ دوسری بار اپنا ہاتھ بڑھائے گا اور اپنی قوم کے بچے ہوئے حصے کو اسور،مصر، فتروس، کُوش، عِیلام، سِنعار،‏*‏ حمات اور سمندر کے جزیروں سے واپس لائے گا۔ 12  وہ قوموں کے لیے ایک جھنڈا کھڑا کرے گا اور اِسرائیل کے بکھرے ہوئے لوگوں کو جمع کرے گا۔ وہ زمین کے چاروں کونوں سے یہوداہ کے بکھرے ہوئے لوگوں کو اِکٹھا کرے گا۔‏ 13  اِفرائیم کا حسد ختم ہو جائے گااور یہوداہ سے دُشمنی کرنے والوں کو مٹا دیا جائے گا۔‏ اِفرائیم یہوداہ سے حسد نہیں کرے گااور نہ ہی یہوداہ اِفرائیم سے دُشمنی کرے گا۔‏ 14  وہ مغرب میں فِلِستیوں کی ڈھلانوں*‏ پر جھپٹیں گے؛‏وہ مل کر مشرق کے لوگوں کو لُوٹیں گے۔‏ وہ ادوم اور موآب کے خلاف اپنا ہاتھ*‏ بڑھائیں گےاور عمونی اُن کی رعایا بن جائیں گے۔‏ 15  یہوواہ مصر کے سمندر کی خلیج*‏ کو تقسیم کر دے گا*‏اور بڑے دریا*‏ پر اپنا ہاتھ لہرائے گا۔‏ وہ اپنی جُھلسا دینے والی سانس*‏ سے اِس کی سات ندیوں کو مارے گا*‏اور یہ ممکن بنائے گا کہ لوگ اپنے جُوتوں میں پار جائیں۔‏ 16  اُس کی قوم کے بچے ہوئے حصے کے لیے اسور سے ایک شاہراہ نکلے گیجیسی اُس دن اِسرائیلیوں کے لیے تھی جس دن وہ مصر سے نکلے تھے۔‏

فٹ‌ نوٹس

^ تنے کا نچلا حصہ
^ یا ”‏وہ نیکی سے“‏
^ لفظی ترجمہ:‏ ”‏کی روح“‏
^ ‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
^ یا ”‏جوان ببر شیر“‏
^ یا شاید ”‏اور بچھڑا اور شیر ایک ساتھ چریں گے“‏
^ یا ”‏اُس کی تلاش“‏
^ یعنی بابلیہ
^ لفظی ترجمہ:‏ ”‏کے کندھے“‏
^ یا ”‏پر اپنا اِختیار“‏
^ لفظی ترجمہ:‏ ”‏زبان“‏
^ یا شاید ”‏سُکھا دے گا“‏
^ یعنی دریائے‌فرات
^ لفظی ترجمہ:‏ ”‏روح“‏
^ یا شاید ”‏سے اِسے مار کر سات ندیوں میں تقسیم کر دے گا“‏