زبور 23‏:1‏-‏6

  • ‏”‏یہوواہ میرا چرواہا ہے“‏

    • ‏”‏مجھے کسی چیز کی کمی نہیں ہو گی“‏ ‏(‏1‏)‏

    • ‏”‏وہ مجھے تازہ‌دم کرتا ہے“‏ ‏(‏3‏)‏

    • ‏”‏میرا پیالہ اُوپر تک بھرا ہوا ہے“‏ ‏(‏5‏)‏

داؤد کا نغمہ۔‏ 23  یہوواہ میرا چرواہا ہے۔‏ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی۔‏  2  وہ مجھے ہری ہری چراگاہوں میں بٹھاتا ہے؛‏وہ مجھے آرام بخشنے کے لیے چشموں*‏ کے پاس لے جاتا ہے۔‏  3  وہ مجھے تازہ‌دم کرتا ہے۔‏ وہ اپنے نام کی خاطر نیکی کی راہوں پر میری*‏ رہنمائی کرتا ہے۔‏  4  چاہے مَیں گہری تاریک وادی سے گزروں،‏مَیں نہیں ڈروں گاکیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔‏تیری چھڑی اور تیری لاٹھی کی وجہ سے مَیں محفوظ محسوس کرتا ہوں۔‏*  5  تُو میرے دُشمنوں کے سامنے میرے لیے کھانے کی میز سجاتا ہے۔‏ تُو میرے سر پر تیل مل کر مجھے تازہ‌دم کرتا ہے؛‏*میرا پیالہ اُوپر تک بھرا ہوا ہے۔‏  6  بے‌شک اچھائی اور اٹوٹ محبت زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گیاور مَیں ساری عمر یہوواہ کے گھر میں بسوں گا۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا شاید ”‏مجھے پُرسکون چشموں“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان کی“‏
یا ”‏مجھے تسلی ملتی ہے۔“‏
یا ”‏سر پر تیل ڈالتا ہے؛“‏