زبور 113‏:1‏-‏9

  • بلندیوں پر رہنے والا خدا ادنیٰ شخص کو اُٹھاتا ہے

    • یہوواہ کے نام کی بڑائی ہمیشہ ہوتی رہے ‏(‏2‏)‏

    • خدا نیچے جھکتا ہے ‏(‏6‏)‏

113  یاہ کی بڑائی کرو!‏* یہوواہ کے بندو!‏ اُس کی بڑائی کرو؛‏یہوواہ کے نام کی بڑائی کرو۔‏   یہوواہ کے نام کی بڑائیاب سے ہمیشہ تک ہوتی رہے۔‏   مشرق سے مغرب تک*یہوواہ کے نام کی بڑائی کی جائے۔‏   یہوواہ سب قوموں سے بلند ہے؛‏اُس کی شان آسمان سے بھی اُونچی ہے۔‏   ہمارے خدا یہوواہ جیسا کون ہےجو بلند مقام پر رہتا*‏ ہے؟‏   وہ آسمان اور زمین کو دیکھنے کے لیے نیچے جھکتا ہے۔‏   وہ ادنیٰ شخص کو خاک سے اور غریب شخص کو راکھ*‏ کے ڈھیر سے اُٹھاتا ہے   تاکہ اُسے نوابوں کے ساتھ بٹھائے،‏ہاں، اپنی قوم کے نوابوں کے ساتھ۔‏   وہ بانجھ عورت کو اولاد*‏ کا سُکھ دیتا ہےاور اُس کا گھر آباد کرتا ہے۔‏ یاہ کی بڑائی کرو!‏*

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏
یا ”‏سورج کے نکلنے سے ڈوبنے تک“‏
یا ”‏تخت‌نشین“‏
یا شاید ”‏کچرے“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏بیٹوں“‏
یا ”‏ہللویاہ!‏“‏ ”‏یاہ“‏ نام یہوواہ کا مخفف ہے۔‏