زبور 11‏:1‏-‏7

  • یہوواہ کے پاس پناہ لینا

    • ‏”‏یہوواہ اپنی مُقدس ہیکل میں ہے“‏ ‏(‏4‏)‏

    • خدا کو تشددپسند لوگوں سے نفرت ہے ‏(‏5‏)‏

موسیقار کے لیے۔ داؤد کا گیت۔‏ 11  مَیں نے*‏ یہوواہ کے پاس پناہ لی ہے۔‏ تو پھر تُم مجھ سے کیسے کہہ سکتے ہو:‏ ‏”‏پرندے کی طرح اپنے پہاڑ پر بھاگ جاؤ“‏؟‏  2  دیکھو بُرے لوگوں نے کیسے اپنی کمان تان لی ہے؛‏اُنہوں نے اپنے تیروں سے نشانہ باندھ لیا ہےتاکہ اندھیرے میں نیک‌دل لوگوں پر تیر چلائیں۔‏  3  اگر بنیادیں*‏ ہی گِرا دی جائیںتو نیک لوگ کیا کر سکتے ہیں؟‏  4  یہوواہ اپنی مُقدس ہیکل میں ہے۔‏ یہوواہ کا تخت آسمان میں ہے۔‏ اُس کی آنکھیں سب کچھ دیکھتی ہیں؛‏ اُس کی تیز*‏ نظر اِنسان کے بیٹوں کو پرکھتی ہے۔‏  5  یہوواہ نیک لوگوں اور بُرے لوگوں دونوں کو پرکھتا ہے؛‏اُسے*‏ اُن تمام لوگوں سے نفرت ہے جو تشدد کو پسند کرتے ہیں۔‏  6  وہ بُرے لوگوں کے لیے پھندے بچھائے گا؛‏*اُن کے پیالے میں آگ، گندھک اور جھلسا دینے والی لُو ہوگی  7  کیونکہ یہوواہ نیک ہے اور وہ نیک کاموں سے محبت کرتا ہے؛‏ سیدھی راہ پر چلنے والے لوگ اُس کا چہرہ دیکھیں گے۔‏*

فٹ‌ نوٹس

لفظی ترجمہ:‏ ”‏میری جان نے“‏
یا ”‏اِنصاف کی بنیادیں“‏
یا ”‏چمکتی“‏
یا ”‏اُس کی ذات کو۔“‏ لفظی ترجمہ:‏ ”‏اُس کی جان کو“‏
یا شاید ”‏جلتے ہوئے کوئلے برسائے گا؛“‏
یا ”‏اُس کی خوشنودی حاصل کریں گے۔“‏