ایوب 26‏:1‏-‏14

  • ایوب کا جواب ‏(‏1-‏14‏)‏

    • ‏”‏تُم نے ایک بے‌بس اِنسان کی کیا خوب مدد کی ہے!‏“‏ ‏(‏1-‏4‏)‏

    • زمین بغیر کسی سہارے کے لٹکی ہے ‏(‏7‏)‏

    • ‏”‏یہ تو اُس کی راہوں کے بس کنارے ہیں“‏ ‏(‏14‏)‏

26  اِس پر ایوب نے کہا:‏  2  ‏”‏تُم نے ایک بے‌بس اِنسان کی کیا خوب مدد کی ہے اور جس کے بازو میں کوئی طاقت نہیں، اُسے کیا خوب سہارا دیا ہے!‏  3  تُم نے ایک بے‌عقل کو کتنا زبردست مشورہ دیا ہے اور کتنی فیاضی سے حقیقی دانش‌مندی*‏ کے راز کھولے ہیں!‏  4  تُم کسے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہواور تمہیں یہ باتیں کس نے سکھائی ہیں؟‏*  5  مُردے بے‌بس ہیں اور خدا کے حضور کانپتے ہیں؛‏وہ سمندر اور سمندری جان‌داروں سے بھی نیچے ہیں۔‏  6  قبر*‏ میں کچھ بھی خدا*‏ کی نظر سے چھپا نہیںاور تباہی کی جگہ*‏ اُس کے سامنے بے‌پردہ ہے۔‏  7  اُس نے شمالی آسمان*‏ کو خالی جگہ پر پھیلایا ہوا ہےاور زمین کو بغیر کسی سہارے کے لٹکایا ہوا ہے۔‏  8  وہ پانی کو بادلوں میں لپیٹتا ہےپھر بھی بادل اِس کے وزن سے پھٹتے نہیں۔‏  9  وہ اپنے تخت کے سامنے بادلوں کو پھیلاتا ہےتاکہ کوئی اُس کے تخت کو نہ دیکھ سکے۔‏ 10  اُس نے آسمان اور سمندر کے بیچ ایک سرحد*‏ کھینچی ہےاور روشنی اور تاریکی کے درمیان ایک حد بنائی ہے۔‏ 11  آسمان کے ستون لرز جاتے ہیں؛‏وہ اُس کی ڈانٹ پر کانپ اُٹھتے ہیں۔‏ 12  وہ اپنی طاقت سے سمندر میں ہلچل مچا دیتا ہےاور اپنی دانش‌مندی سے بڑے سمندری جان‌دار*‏ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔‏ 13  وہ اپنی ایک پھونک*‏ سے آسمان کو صاف کر دیتا ہے؛‏وہ بھاگتے*‏ سانپ کو پکڑ کر مار ڈالتا ہے۔‏ 14  دیکھو!‏ یہ تو اُس کی راہوں کے بس کنارے ہیں؛‏ہم نے اُس کی دھیمی سی آواز ہی سنی ہے!‏ تو پھر اُس کی زوردار گرج کو کون سمجھ سکتا ہے؟“‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏اپنی سمجھ‌داری“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اور کس کا دم (‏روح)‏ تُم میں سے نکلا ہے؟“‏
عبرانی لفظ:‏ ”‏شیول۔“‏ ”‏الفاظ کی وضاحت‏“‏ کو دیکھیں۔‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏اُس“‏
یا ”‏اور ابدّون“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏شمال“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏ایک دائرہ“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏رہب“‏
یا ”‏ہوا“‏
یا ”‏تیزی سے کھسکتے“‏