مواد فوراً دِکھائیں

ذاتی معلومات کے اِستعمال کے سلسلے میں عالم گیر پالیسی

ذاتی معلومات کے اِستعمال کے سلسلے میں عالم گیر پالیسی

ذاتی معلومات کا اِستعمال

صارف اِس ویب سائٹ کے زیادہ تر حصوں تک بغیر کوئی معلومات دیے اور رجسٹریشن کرائے رسائی کر سکتا ہے۔‏ لیکن اِس کے کچھ حصے صرف رجسٹرڈ صارفین کے لیے دستیاب ہیں یعنی ایسے صارفین کے لیے جو کوئی درخواست جمع کراتے ہیں یا جن کی ذاتی معلومات یہوواہ کے گواہوں کی کسی کلیسیا سے jw.org کے ذریعے منتقل کی جاتی ہیں۔‏ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کی رضامندی سے اِستعمال کرتے ہیں۔‏ اگر آپ معلومات کے اِستعمال کے حوالے سے اپنی اِجازت منسوخ کر دیتے ہیں تو بعض صورتوں میں شاید ہم کسی جائز قانونی وجہ کی بِنا پر آپ کی ذاتی معلومات کو اِستعمال کریں بشرطیکہ ضروری قانونی شرائط پوری ہوں۔‏

آپ کی فراہم کردہ معلومات صرف اُسی مقصد کے لیے اِستعمال کی جائیں گی جو آپ کو اُس وقت بتایا گیا تھا جب آپ نے معلومات فراہم کی تھیں۔‏ اِن مقاصد میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:‏

اکاؤنٹ۔‏ اِس ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ جو ای میل ایڈریس دیتے ہیں،‏ اُسے آپ کے اکاؤنٹ کے متعلق آپ سے رابطہ کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏ مثال کے طور پر اگر آپ نام یا پاس ورڈ بھول جائیں اور لاگ اِن کرنے کے لیے مدد مانگیں تو آپ کے فراہم کردہ ای میل ایڈریس پر ایک پیغام بھیج کر آپ کی مدد کی جائے گی۔‏

درخواست۔‏ شاید آپ اِس ویب سائٹ کے ذریعے کوئی درخواست جمع کرائیں یا آپ کی کلیسیا آپ کی طرف سے کوئی درخواست جمع کرائے۔‏ اِس صورت میں آپ کی فراہم کردہ معلومات کو آپ کی درخواست پر غور کرنے،‏ اِس پر عمل کرنے اور متعلقہ اِنتظامی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جائے گا۔‏ اگر آپ کی درخواست پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہو تو آپ کی معلومات مختلف ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں یا معاون تنظیموں کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔‏

عطیات۔‏ اگر آپ آن لائن عطیات دیتے ہیں تو ہم آپ کا نام اور رابطے کی معلومات پوچھتے ہیں۔‏ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے دیے جانے والے عطیات آن لائن ادائیگی کی ایسی کمپنیوں کے ذریعے وصول کیے جاتے ہیں جو قابلِ بھروسا ہوتی ہیں اور صارفین کی معلومات کی حفاظت کرتی ہیں۔‏ شاید ہمیں کوئی ایسی معلومات ملے جو آپ کے عطیات تک رسائی کرنے کے لیے لازمی ہو (‏جیسے کہ آپ کا کریڈٹ کارڈ نمبر یا آپ کا اکاؤنٹ نمبر)‏ اور ہم ضروری معلومات کو متعلقہ کمپنیوں کو بھیجیں۔‏ ہم آپ کے عطیات تک رسائی کے لیے بڑے محفوظ طریقے اِستعمال کرتے ہیں اور ایسے اِقدامات اُٹھاتے ہیں جو (Payment Card Industry Data Security Standard )‎“‎PCI DSS‎”‎ کی شرائط کے مطابق ہوں۔‏ اِن عطیات کا ریکارڈ کم از کم دس سال تک رکھا جاتا ہے۔‏ اِس ریکارڈ میں عطیہ دینے کی تاریخ،‏ عطیہ کی گئی رقم اور یہ معلومات شامل ہوتی ہے کہ یہ عطیہ کس طرح دیا گیا ہے۔‏ اِس طرح ہم اکاؤنٹنگ کے قواعد کے مطابق کام کرنے اور آپ کی طرف سے پوچھے جانے والے کسی بھی سوال کا جواب دینے کے قابل ہوتے ہیں۔‏ ہم آپ سے مزید عطیات لینے کے لیے رابطہ نہیں کریں گے۔‏

مزید معلومات یا بائبل کورس کی درخواست۔‏ آپ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے مزید معلومات یا مُفت بائبل کورس کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔‏ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو صرف آپ کی درخواست پوری کرنے کے لیے اِستعمال کریں گے۔‏ اگر آپ کی درخواست کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہو تو آپ کی معلومات یہوواہ کے گواہوں کی دوسری برانچوں یا معاون تنظیموں کو بھیجی جا سکتی ہیں۔‏

دیگر مقاصد۔‏ آپ اکاؤنٹ بنانے،‏ درخواست جمع کرانے یا عطیات دینے کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے بھی اپنی ذاتی معلومات (‏جیسے کہ اپنا نام،‏ پتہ اور فون نمبر)‏ دے سکتے ہیں۔‏ ہر صورتحال میں یہ واضح کِیا جائے گا کہ آپ کی معلومات کس مقصد کے لیے لی جا رہی ہیں۔‏ ہم آپ کی معلومات کو کسی ایسے مقصد کے لیے اِستعمال نہیں کریں گے جو اُس وقت نہیں بتایا گیا تھا جب آپ نے اپنی معلومات فراہم کی تھیں۔‏

ہم اِن ذاتی معلومات کو صرف اُسی مقصد کے لیے محفوظ اور اِستعمال کرتے ہیں جس کے لیے آپ نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔‏ ہم اِن معلومات کو صرف اُس وقت تک رکھتے ہیں جب تک یہ آپ کے مقصد کو پورا کرنے یا دیگر قانونی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے لازمی ہو۔‏ اِن صورتحال میں اگر آپ ہمیں اپنی کوئی ایسی ذاتی معلومات نہیں دیتے جن کے لیے ہم نے درخواست کی ہے تو شاید آپ ویب سائٹ کے کچھ حصوں تک رسائی نہ کر پائیں یا ہمارے لیے آپ کی درخواست کو پورا کرنا مشکل ہو۔‏

آپ اپنی درخواست میں جو معلومات فراہم کرتے ہیں،‏ اُن تک صرف اُن لوگوں کو رسائی ہوتی ہے جو آپ کی درخواست کو پورا کرنے میں شامل ہوتے ہیں یا پھر اُن ماہرین کو جو تکنیکی نظام کو چلاتے اور اِس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔‏ ہم آپ کی ذاتی معلومات صرف اُس صورت میں دوسروں کو مہیا کریں گے (‏1)‏ اگر یہ آپ کی درخواست پوری کرنے کے لیے ضروری ہوگا اور ہم آپ کو تمام تفصیلات بتا چُکے ہوں گے؛‏ (‏2)‏ اگر یہ یقین کر لیا جائے گا کہ ایسا کرنا قانونی تقاضوں اور قواعد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے؛‏ (‏3)‏ اگر قانون نافذ کرنے والے اِدارے اِس کا مطالبہ کریں گے یا (‏4)‏ اگر فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہوگا۔‏ اِس ویب سائٹ کو اِستعمال کرنے سے آپ ہمیں یہ اِجازت دیتے ہیں کہ ہم صرف اِن مقاصد کے لیے آپ کی ذاتی معلومات کسی تیسری پارٹی کو مہیا کر سکتے ہیں۔‏ آپ کی ذاتی معلومات کسی بھی صورت میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔‏

ملک سے باہر معلومات کی منتقلی

ہماری مذہبی تنظیم پوری دُنیا میں فرق فرق مقامی اِداروں کے ذریعے کام کرتی ہے۔‏ اِس ویب سائٹ کے کچھ سرورز ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہیں۔‏ شاید ہم آپ کی معلومات کو اُس ملک سے باہر منتقل کریں جہاں آپ رہتے ہیں۔‏ اِن میں وہ ممالک شامل ہو سکتے ہیں جہاں معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں آپ کے ملک سے فرق قوانین ہیں۔‏ آپ کی معلومات کو اِستعمال کرتے اور منتقل کرتے وقت ہم اِن کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اِقدامات اُٹھاتے ہیں۔‏ ہم اُن تمام تنظیموں سے جنہیں یہوواہ کے گواہ اِستعمال کرتے ہیں اور جو اُن کی حمایت کرتی ہیں،‏ یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں ہماری پالیسیوں اور ذاتی معلومات کے سلسلے میں نافذ قوانین کی پابندی کریں۔‏

اِس ویب سائٹ کو اِستعمال کرنے اور ہم سے آن لائن رابطہ کرنے سے آپ اِس بات کی اِجازت دیتے ہیں کہ آپ کی معلومات دوسرے ملکوں میں منتقل کی جا سکتی ہیں۔‏

آپ کے حقوق

جب بھی ہم آپ کی ذاتی معلومات کو اِستعمال کرتے ہیں تو ہم مناسب اِقدامات اُٹھاتے ہیں تاکہ آپ کی ذاتی معلومات اُس مقصد کو پورا کرنے کے لیے درست اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں جس کے لیے یہ حاصل کی گئی تھیں۔‏ اِس بِنا پر کہ آپ کس ملک میں رہتے ہیں اور معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں مقامی قوانین کیا ہیں،‏ آپ کو اپنی فراہم کردہ ذاتی معلومات کے سلسلے میں یہ حقوق حاصل ہو سکتے ہیں:‏

  • آپ مقامی قوانین کے مطابق یہ جاننے کی درخواست کر سکتے ہیں کہ آپ کی ذاتی معلومات کیسے اِکٹھی اور اِستعمال کی جاتی ہیں۔‏

  • اگر آپ کی ذاتی معلومات نامکمل یا غلط ہوں تو آپ اِن تک رسائی حاصل کرنے،‏ اِنہیں درست کرنے،‏ اِنہیں مٹانے یا اِن تک رسائی روکنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔‏

  • جہاں آپ کے پاس قانونی بِنا پر حق ہے،‏ وہاں آپ اپنی ذاتی معلومات کے اِستعمال کے سلسلے میں اِعتراض اُٹھا سکتے ہیں اور ہم سے درخواست کر سکتے ہیں کہ ہم آپ کی معلومات کو اِستعمال نہ کریں۔‏

اگر اُس ملک میں جہاں آپ رہتے ہیں،‏ معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں قوانین ہیں اور آپ اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنا،‏ اِنہیں درست کرنا یا اِنہیں ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہم سے رابطہ کرنے کے لیے ”‏معلومات کی حفاظت کے لیے رابطے“‏ والے صفحے کو دیکھ سکتے ہیں۔‏

جب ہمیں صارف کی طرف سے اپنی معلومات تک رسائی حاصل کرنے،‏ اِنہیں تبدیل کرنے یا اِنہیں ڈیلیٹ کرنے کی تحریری درخواست ملتی ہے اور وہ اپنی شناخت کے حوالے سے کافی ثبوت فراہم کر چُکا ہوتا ہے اور ہمارے پاس اُس کی معلومات کو پہچاننے کے لیے کافی شواہد ہوتے ہیں تو معلومات کو اِستعمال کرنے والا اِس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ اِس درخواست کے پیچھے صارف کے مفادات کیا ہیں اور تنظیم کے قانونی مفادات کیا ہیں۔‏ وہ اِس بات کا جائزہ بھی لیتا ہے کہ کہیں صارف کو اِجازت دینے سے تنظیم کی مذہبی آزادی اور کارگزاریوں کو نقصان تو نہیں پہنچے گا۔‏ اِس صورت میں ہم متعلقہ تیسری پارٹی کو بھی ضروری تبدیلیوں سے آگاہ کریں گے۔‏

برائےمہربانی اِس بات کو یاد رکھیں کہ اگر قانونی لحاظ سے معلومات کو اِستعمال کرنا یا اِنہیں محفوظ رکھنا لازمی ہو تو اِنہیں ڈیلیٹ نہیں کِیا جا سکتا۔‏ مثال کے طور پر یہ مذہبی تنظیم چاہتی ہے کہ یہوواہ کے ہر گواہ کی معلومات کو ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے۔‏ ایسی معلومات کو ڈیلیٹ کرنا تنظیم کے مذہبی عقائد اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‏ ذاتی معلومات کو ڈیلیٹ کرنے کی درخواست اُس صورت میں پوری کی جا سکتی ہے اگر یہ اُن قانونی تقاضوں کے مطابق ہے جن کے ہم پابند ہیں۔‏ آپ اپنی اُن معلومات کے اِستعمال کے سلسلے میں جو آپ نے اِس ویب سائٹ پر فراہم کی ہیں،‏ معلومات کی حفاظت کرنے والے مقامی اِدارے کے خلاف شکایت بھی کر سکتے ہیں۔‏