معلومات چھیتی وکھاؤ

اِستعمال کی شرائط

اِستعمال کی شرائط

خوش آمدید!‏

اِس ویب سائٹ کو اِس لیے تیار کِیا گیا ہے تاکہ آپ خدا، اُس کے کلام بائبل اور یہوواہ کے گواہوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ اپنی دلچسپی کے مواد کو پڑھیں، دیکھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹ سے دوسروں کو فائدہ ہو مگر ہماری درخواست ہے کہ اِس کے مواد کو کسی دوسری ویب سائٹ یا ایپلیکیشن میں اِستعمال نہ کریں۔ اگر آپ دوسروں کو اُس معلومات کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جو آپ نے اِس ویب سائٹ پر دیکھی ہیں تو اُن کی توجہ ہماری ویب سائٹ پر دِلائیں، جیسا کہ اِستعمال کی شرائط میں بتایا گیا ہے۔‏

کاپی رائٹ

 © 2024 واچ ٹاور، بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیا۔ جملہ حقوق محفوظ۔‏

اِس ویب سائٹ پر پایا جانے والا مواد واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یارک شائع کرتی ہے۔ اِس ویب سائٹ پر موجود تمام مواد اور معلومات واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیا کی ملکیت ہیں، سوائے اُن کے جن کے ماخذ کا حوالہ دیا گیا ہو۔ جملہ حقوق محفوظ۔‏

ٹریڈ مارک

 Adobe, اِس کا نشان، Acrobat اور اِس کا نشان Adobe Systems Incorporated کے ٹریڈ مارک ہیں۔ iTunes ,Apple اور iPod, کمپنی .‏Apple Inc کے ٹریڈ مارک ہیں۔ Microsoft، اِس کا نشان اور اِن کے علاوہ کسی بھی Mircosoft سافٹ ویئر اور پراڈکٹ جس میں Microsoft Office اور 365 Microsoft Office شامل ہیں، .Microsoft Inc کے ٹریڈ مارک ہیں۔ Google LLC ،Android کا ٹریڈمارک ہے۔ Android robot میں Google کی طرف سے تیارکردہ مواد کے مطابق تبدیلی کی گئی ہے اور اِسے (Creative Commons 3.0 Attribution License )‎https://creativecommons.org/licenses/by/3.0/us/‎ میں دی گئی شرائط کے مطابق اِستعمال کِیا جاتا ہے۔ دوسرے تمام ٹریڈ مارک اُن کمپنیوں کی ملکیت ہیں جنہوں نے اُن کو رجسٹر کروایا ہے۔‏

اِستعمال کی شرائط

 یہ شرائط اِس ویب سائٹ کے تمام صارفین پر لاگو ہوتی ہیں۔ اِس ویب سائٹ کو اِستعمال کرنے سے آپ ثابت کرتے ہیں کہ آپ کو یہ شرائط اور اِستعمال کی اِضافی شرائط منظور ہیں۔ اگر آپ کو یہ شرائط منظور نہیں ہیں تو اِس ویب سائٹ کو اِستعمال نہ کریں۔‏

اِس ویب سائٹ کے صحیح اِستعمال میں کیا کچھ شامل ہے؟ آپ یہ کر سکتے ہیں:‏

  • آپ اِس ویب سائٹ پر واچ ٹاور کی کاپی رائٹ والی تصویریں، برقی مطبوعات، موسیقی، مضامین یا ویڈیوز اپنے ذاتی اور غیرکاروباری اِستعمال کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے یا پرنٹ کر سکتے ہیں۔‏

  • آپ اِس ویب سائٹ پر موجود برقی مطبوعات، ڈاؤن لوڈ ہوئی مطبوعات، ویڈیوز یا آڈیو پروگراموں کو شیئر کر سکتے ہیں۔‏

آپ یہ نہیں کر سکتے ہیں:‏

  • آپ اِس ویب سائٹ پر موجود برقی مطبوعات، ٹریڈمارک، موسیقی، تصویروں، ویڈیوز یا مضامین کو اِنٹرنیٹ (‏یعنی کسی بھی ویب سائٹ، کسی بھی ایسی سائٹ پر جہاں فائلوں یا ویڈیوز کو شیئر کِیا جاتا ہے یا کسی بھی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ وغیرہ)‏ پر نہیں ڈال سکتے ہیں۔‏

  • آپ اِس ویب سائٹ پر موجود برقی مطبوعات، ٹریڈمارک، موسیقی، تصویروں، ویڈیوز یا مضامین کو کسی بھی سافٹ ویئر ایپلیکیشن پر شائع نہیں کر سکتے ہیں۔ (‏اِس میں یہ بھی شامل ہے کہ ایسے مواد کو کسی سافٹ ویئر ایپلیکیشن میں اِستعمال کرنے کی غرض سے سرور پر اَپ لوڈ نہ کِیا جائے۔)‏

  • آپ اِس ویب سائٹ پر موجود برقی مطبوعات، ٹریڈمارک، موسیقی، تصویروں، ویڈیوز یا مضامین کو کاروباری اِستعمال کے لیے یا پیسہ کمانے کے لیے (‏چاہے اِس میں منافع شامل ہو یا نہ ہو)‏ کاپی یا تقسیم نہیں کر سکتے ہیں۔‏

  • آپ کوئی ایسی سافٹ ویئر ایپلیکیشن نہیں بنا سکتے ہیں جو اِس ویب سائٹ سے ڈیٹا، HTML، تصویریں یا مضامین جمع کرنے، کاپی کرنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بنائی گئی ہو۔ (‏اِس میں ایسی مُفت اور غیرکاروباری ایپلیکیشنز شامل نہیں ہیں جو اِس ویب سائٹ کے عوامی رسائی والے حصوں سے برقی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں، جیسے کہ MP3 ،PDF ،EPUB اور MP4۔)‏

  • آپ اِس ویب سائٹ اور اِس پر موجود خدمات کو کسی ایسے طریقے سے اِستعمال نہیں کر سکتے ہیں جو اِس ویب سائٹ پر نہیں بتایا گیا ہے۔‏

    آپ اِس ویب سائٹ کو کسی ایسے طریقے سے اِستعمال نہیں کر سکتے ہیں جس سے یہ خراب ہو جائے یا اِس تک رسائی مشکل ہو جائے۔ آپ اِسے کسی طرح کا نقصان پہنچانے کے لیے یا غیرقانونی طریقے سے اِستعمال نہیں کر سکتے ہیں۔‏

    آپ اِس ویب سائٹ کو یا اِس پر موجود برقی مطبوعات، ٹریڈمارک، موسیقی، تصویروں، ویڈیوز یا مضامین کو اپنے کاروبار کی مشہوری کرنے کے لیے اِستعمال نہیں کر سکتے ہیں۔‏

  • یہ ویب سائٹ گوگل نقشوں کی سہولت اِستعمال کرتی ہے جو کہ تیسری پارٹی ہے۔ اگر آپ اِس ویب سائٹ پر گوگل نقشوں کی سہولت اِستعمال کرتے ہیں تو آپ Google Maps/Google Earth Additional Terms of Service پر درج شرائط کے پابند ہیں۔ ہمیں گوگل نقشوں کی سہولت کو اِستعمال کرنے کی شرائط میں تبدیلی کے بارے میں نہیں بتایا جاتا اِس لیے اِس سہولت کو اِستعمال کرنے سے پہلے اِن شرائط کو پڑھ لیں۔ اگر آپ کو گوگل نقشوں کی سہولت کو اِستعمال کرنے کی شرائط قبول نہیں ہیں تو اِس سہولت کو اِستعمال نہ کریں۔ گوگل میپسَ صارف کی معلومات اِس ویب سائٹ پر نہیں بھیجتی۔‏

 ضمانت اور ذمے‌داری کی حدود

واچ ٹاور نے اِس ویب سائٹ پر جو معلومات، مواد اور دیگر خدمات پیش کی ہیں، اگر اِن میں کسی طرح کا نقص ہے تو واچ ٹاور اِس کی ذمے‌داری نہیں لیتی۔‏

واچ ٹاور یہ ضمانت نہیں دیتی کہ یہ ویب سائٹ وائرس یا دیگر نقصان دہ مواد سے پاک ہے۔ اگر اِس ویب سائٹ پر پیش کی جانے والی معلومات، مواد یا خدمات سے کوئی نقصان پہنچے تو واچ ٹاور اِس کی ذمے‌داری نہیں لیتی۔‏

شرائط کی خلاف ورزی

 اگر آپ اِس ویب سائٹ کو اِستعمال کرنے کی شرائط کی کسی بھی طرح سے خلاف ورزی کریں گے تو واچ ٹاور کو آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ واچ ٹاور اِس ویب سائٹ تک آپ کی رسائی کو بلا‌ک کر سکتا ہے یا اِسے بالکل ختم کر سکتا ہے۔ آپ کے آئی پی ایڈریس کو اِستعمال کرتے ہوئے اِس ویب سائٹ تک آپ کی رسائی بند کی جا سکتی ہے یا پھر آپ کو اِنٹرنیٹ سروس دینے والے اِدارے سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اِس ویب سائٹ تک آپ کی رسائی کو بند کر دے یا پھر آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔‏

شرائط میں تبدیلی

واچ ٹاور اِستعمال کی شرائط میں وقتاًفوقتاً تبدیلی کر سکتی ہے۔ جس دن سے تبدیل شُدہ شرائط ویب سائٹ پر نظر آئیں گی، اُسی دن سے یہ لاگو ہو جائیں گی۔ مہربانی سے اِس صفحے کو باقاعدگی سے دیکھیں تاکہ آپ نئی شرائط سے واقف رہیں۔‏

 قانون اور دائرۂ اِختیار

اِستعمال کی یہ شرائط نیو یارک یو ایس اے کے ریاستی قوانین کے تحت بنائی گئی ہیں۔ اِس لیے کسی قسم کی قانونی کارروائی کا اِختیار بھی صرف نیو یارک یو ایس اے کی عدالتوں کو حاصل ہوگا۔‏

 عمومی شرائط

اگر اُوپر دی گئی شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیرقانونی یا ناقابلِ عمل قرار دی جاتی ہے تو ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور اُنہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔ اگر کبھی واچ ٹاور اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اِس سے واچ ٹاور کے اِس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اِطلاق نہیں کرا سکتا۔‏

 پورا معاہدہ

اِس ویب سائٹ کے اِستعمال کی شرائط واچ ٹاور اور آپ کے مابین پورے معاہدے کو تشکیل دیتی ہیں۔ یہ معاہدہ اِس ویب سائٹ کے اِستعمال کے حوالے سے کیے گئے سابقہ تمام معاہدوں کو منسوخ قرار دیتا ہے۔‏